قاہرہ، 3 دسمبر (يو اين آئى) مصر کى ايک عدالت نے گيارہ پوليس افسروں کے قتل کے معاملے ميں 188 افراد کو موت کى سزا سنائى ہے۔
عدالت نے معاملے کى سماعت کے بعد اخوان المسلمون سے وابستہ
188 افراد کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے موت کى سزا سنائى۔ حالانکہ عدالت نے اپنے فيصلے ميں کہا کہ ملزمين فيصلے کے خلاف اپيل کرسکتے ہيں۔ سزا يافتگان ميں اخوان المسلمون کے اہم عہديدار بھى شامل ہيں۔